بھٹکل:11/جون (ایس اؤنیوز)تعلقہ وکلاء تنظیم بھٹکل کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، جہاں راج وردھن نائک اگلی میعاد کے لئے بطور صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ بدھ کو تعلقہ وکلاء تنظیم کے دفتر میں انتخابی اجلاس منعقد ہوا ، تنظیم کے صدر دھنیا کمار جین نے صدارت کی۔ میٹنگ میں راج وردھن نائک کو صدر ، کملاکر بھئیرومنے نائب صدر، پانڈو جی نائک سکریٹری ، درگپا سدمنے معاون سکریٹری کے طور پر منتخب کئے گئے۔ وکلاء تنظیم کے تمام ممبران نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔